Sunday, 26 February 2012

||| VuHelp4U ||| قرآن کریم کی برکت سے شوگر کا علاج




طب نبوی سے بیماریوں کا علاج

وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِ۪ۙ۝۸۰

اور جب میں بیمار ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے

گورنمنٹ کا لج آ ف سائنس ملتان سے بطور پرنسپل ریٹائرڈ ہونے کے بعد میں نے جون 2001 ءسے نیشنل بینک آف پاکستان گھنٹہ گھر ملتان سے پنشن لینی شر وع کی ۔ وہاں کے مینجر جناب سید افتخار حسین بخاری صاحب سے ہر ماہ دعا سلام ہو جاتی تھی ۔ کو ئی ڈیڑھ سال ہو ا، میں نے بخاری صاحب کو ایک کتا بچہ " عمل مختصر اور ثوا ب زیادہ" دیا۔ 

چنا نچہ اگلے ماہ جب میں حسب ِ معمول پنشن لینے مذکو رہ نیشنل بینگ گیا تو بخاری صاحب نے مجھے باقاعدہ خوش آمدید کہا اور خوب پذیرائی کی ۔ میں دل میں بہت حیران ہو ا، انہوں نے خود ہی بات چھیڑی ۔ فرمانے لگے کہ گزشتہ ماہ کتابچہ دے کر میں نے ان پر بہت بڑا احسان کیا ۔ میں پو چھا وہ کیسے؟ کہنے لگے کہ ان کی اہلیہ محترمہ عرصہ کئی سال سے شو گر کی مریضہ تھیں ۔ چنانچہ خالی پیٹ ( Fasting ) بھی خون کی شوگر 200 mg سے بھی زیادہ تھی ۔ اس کتابچہ میں قرآنی آیت کے ذریعے شو گر کا روحانی علا ج درج تھا ۔ چنانچہ ان کی اہلیہ محترمہ نے اس آیت شریفہ کا ورد شروع کر دیا اور خوب دل لگا کر ورد کیا۔ اس عمل کو چند روز ہی گزرے تھے کہ انہوں نے اپنے جسم میں افا قہ محسو س کیا ۔ چنا نچہ لیبارٹری سے خون کی شوگر ٹیسٹ کرائی گئی ۔ اللہ تعالیٰ کی شان کہ وہ 100 mg سے بھی نیچے گر گئی ۔ شفا یا بی کے بعد ان کی اہلیہ نے شیریں اشیا ءکا خوب استعمال کیا ۔ کئی مر تبہ لیبارٹری میں شوگر ٹیسٹ بھی کروائی ، اللہ کی قدرت سے شوگر نارمل حد سے بھی کم ہی نکلی ۔ بخاری صاحب کی با تیں سن کر مجھے بے حد خوشی ہوئی ۔ 

اگلے ماہ پنشن کے سلسلہ میں ہی میں پھر نیشنل بینک گیا ، بخاری صاحب سے ملا قات ہوئی ، میں نے ان کی اہلیہ محترمہ کی شو گر کے بارے میں دریا فت کیا ، فرمانے لگے الحمد اللہ بد احتیاطی کے باوجود بالکل کنٹرول میں ہے ۔ انہوں نے اسی آیت شریفہ کا ورد جاری رکھا ہوا ہے ۔ مجھے مزید خو شی ہوئی ۔ 

اگلے ماہ میں پھر پنشن لینے بینک گیا تو دیکھا کہ بخاری صاحب کی سیٹ پر کوئی اور صاحب بطور مینجر تشریف فرما تھے ۔ میرے دریا فت کرنے پر انہوں نے بتلا یا کہ بخاری صاحب کا تبادلہ نیشنل بینک کی چھاﺅنی برانچ میں ہو گیا ہے ۔ چنا نچہ اس کے بعد بخاری صاحب سے تو ملا قات نہیں ہوئی ، لیکن مجھے قوی امید ہے کہ ان کی اہلیہ محترمہ کی شوگر ضرور نارمل ہو گی اور وہ صحت مند زندگی گزار رہی ہوں گی ۔ 

قارئین کے استفادہ کے لئے میں مذکورہ کتا بچہ کے متعلقہ صفحہ کی نقل پیش کر رہا ہوں ، لیکن شفا یا بی کے لئے بیگم بخاری صاحبہ کا سا اعتقاد بھی در کار ہے۔ 
" رَبِّ اَدخِلنِی مُدخَلَ صِدقٍ وَّاَخرِ جنِی مُخرَجَ صِد قٍ وَّاجعَل لِّی مِن لَّدُنکَ سُلطٰنًا نَصِیرًاط ( بنی اسرائیل : 80)
ترجمہ: اے میرے رب مجھ کو خو بی کے ساتھ پہنچا ئیو اور مجھ کو خو بی کے ساتھ لے جا ئیو اور مجھ کو اپنے پا س سے ایسا غلبہ دیجیو جس کے ساتھ نصرت ہو ۔ "

طریقہ دعا
اول آخر تین تین مر تبہ درود شریف ، درمیان میں یہ آیت تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر پھونک مارکر پئیں ، اللہ کے کرم سے مذکو ر ہ عمل سے شوگر کے ہزاروں مریض شفا یا ب ہو چکے ہیں 
۔ 

--
To post to this group, send email to vuhelp_pk@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to vuhelp_pk+unsubscribe@googlegroups.com
 
 
Group Rules Vuhelp4u
1- Sharing of Video songs links, movies links, dramas links are not allowed in study group. Only Islamic and general information Video links allowed.
2- Phone no. sharing is not allowed in the group.
3- SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed and that member will be behaved strictly.
http://groups.google.com/group/vuhelp_pk?hl=en_US

No comments:

Post a Comment