Tuesday, 28 February 2012

||| VuHelp4U ||| DOLAT SE MUHAABT

؛؛؛؛؛؛؛ اُن کیلئے جنهوں نے دنیاوی مال اور شان و شوکت کیلئے دین چهوڑا ؛؛؛؛؛؛؛ 

ایک دفعہ ایک ارب پتی تاجر اور اس کے بيوی بچوں نے ورلڈ ٹور پر جانے کا فيصلہ کيا اور دنيا کي رانگينياں ديکھنے کا ان کا سفر شروع ہوا .. چلتے چلتے راستے ميں ايک شخص کھڑا ملا ارب پتی تاجر نے پوچھا تم کون ہو ؟؟ اس نے کہا ميں مال ہوں ارب پتی تاجر نے اپنے بيوی بچون سے پوچھا کيا خيال ہے کيا ہم اسے ساتھ بيٹھا ديں ؟؟ سب نے کہا ضرور کيوں کے ہميں اس سفر ميں اس کی ضرورت پڑے گی اور اس کی موجودگی ميں ہم سب کچھ حاصل کرسکتے ہيں ارب پتی تاجر نے مال کو بھی اپنے ساتھ بيٹھا ليا اور ا?گے بڑھے

جب تھوڑا آگے گيے تو ايک اور شخص کھڑا نظر ايا ارب پتی تاجر نے پھر پوچھا تم کون ہو ؟؟؟ اس نے جواب ديا ميں منصب و مقام ہوں ارب پتی تاجر نے اپنے بيوی بچون سے پوچھا کيا خيال ہے ؟ کيا ہم اسے ساتھ بيٹھا ديں ؟؟ سب نے کہا ضرور کيوں نہيں ہميں اس سفر ميں اس کي ضرورت پڑے گی اور دنيا کي لذتوں کا حصول اس کي موجودگی ميں بہت اسان ہو جايے گا ارب پتی تاجر نے اسے بھي اپنے ساتھ بيٹھا ليا اور مزيد اگے بڑھا 

اس طرح اس سفر ميں بہت سے قسم کے لذات و شہوات سے ملاقات ہوئی ارب پتی تاجر سب کو ساتھ بيٹھاتا اگے بڑھتا رہا اگے بھڑتے بھڑتے ايک اور شخص سے ملاقات ہوئي ارب پتی تاجر نے پوچھا تو کون ہے ؟؟ اس نے جواب ديا ميں دين ہوں ارب پتی تاجر نے اپنےبيوی بچوں سے پوچھا کيا اسے بھي ساتھ بيٹھا ليں ؟ سب نے کہا ابھی نہيں يہ وقت دين کو ساتھ لے جانے کا نہيں ہے ابھی ہم دنيا کي سير کرنے اور انجوئے کرنے جارہے ہيں اور دين ہم پر بلاوجہ ہزار پابندياں لگادے گا پردہ کرو حلال حرام ديکھو نمازوں کي پابندی کرو اور بھي بہت سی پابندياں لگا دے گا اور ہماري لذتوں ميں رکاوٹ بنے گا ہم انجوئے نہيں کر سکيں گے ليکن ايسا کرتے ہيں کہ ورلڈ ٹور سے واپسی پر ہم اسے ساتھ بيٹھا ليں گے اور اسطرح وہ دين کو پيچھے چھوڑ کرآگے بڑھ جاتے ہيں چيک پوسٹ اتا ہے وہاں لکھا ہوتا ہے 

؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ STOP ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛

وہاں کھڑا شخص ارب پتی تاجر سے کہتا ہے کہ وہ گاڑی سے اترے ارب پتی تاجر گاڑی سے اترتا ہے تو وہ شخص اسے کہتا ہے تمھارا سفر کا وقت ختم ہو چکا مجھے تمھارے پاس دين کی تفتيش کرنی ہے ارب پتی تاجر کہتا ہ دين کو ميں کچھ ہی دوری پر چھوڑ ايا ہوں مجھے اجازت دو ميں ابھی جاکر اسے ساتھ لاتا ہو وہ شخص کہتا ہے اب واپسی ناممکن ہے تمھارا وقت ختم ہو چکا اب تمہيں ميرے ساتھ چلنا ہوگا ارب پتی تاجر کہتا ہے مگر ميرے ساتھ مال منصب مقام اور بيوی بچے ہيں وہ شخص کہتا ہے اب تمہيں تمھارا مال منصب اور اولاد کوئی بھی اللہ کي پکڑ سے نہيں بچا سکتا دين صرف تمھارے کام آسکتا تھا جسے تم پيچھے چھوڑ ا ئے ارب پتی تاجر پوچھتا ہے تم ہو کون ؟؟ 

وہ کہتا ہے ميں مووو ہوں جس سے تم مکمل غافل تھے اور عمل کو بھولے رہے ارب پتی تاجر نے ڈرتی نظروں سے گاڑی کی طرف ديکھا اس کے بيوی بچے اس کو اکيلے چھوڑ کر مال و منصب کو لئے اپنے سفرکو مکمل کرنے کے ليے اگے بڑھ گئے اور کوئی ايک بھی ارب پتی تاجر کی مدد کے ليے اس کے ساتھ نہ اترا

آپ کے خالق کا فرمان ہے:

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَن ذِكْرِ اللَّهِ وَمَن يَفْعَلْ ذَلِكَ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ [المنافقون : 9]

مومنو ! تمہارا مال اور اولاد تم کو اللہ کي ياد سے غافل نہ کردے اور جو ايسا کرے گا تو وہ لوگ خسارہ اٹھانے والے ہيں

اور جب کسی کي موت آجاتی ہے تو اللہ اس کو ہرگز مہلت نہيں ديتا اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے خبردار ہے 

يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ جس دن نہ مال ہي کچھ فائدہ دے سکا گا اور نہ بيٹے ہر متنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے اور تم کو قيامت کے دن تمہارے اعمال کا پورا پورا بدلا ديا جائے گا? تو جو شخص آتش جہنم سے دور رکھا گيا اور بہشت ميں داخل کيا گيا وہ مراد کو پہنچ گيا اور دنيا کي زندگی تو دھوکے کا سامان ہے

قال تعالى : کہہ دو کہ اگر تمہارے باپ اور بيٹے اور بھائي اور عورتيں اور خاندان کے آدمی اور مال جو تم کماتے ہو اور تجارت جس کے بند ہونے سے ڈرتے ہو اور مکانات جن کو پسند کرتے ہو اللہ اور اس کے رسول سے اور اللہ کی راہ ميں جہاد کرنے سے تمہيں زيادہ عزيز ہوں تو ٹھہرے رہو يہاں تک کہ اللہ اپنا حکم (يعنی عذاب) بھيجے اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدايت نہيں ديا کرتا اس کو مزيد نشر کريں شايد اپ کسی کی ہدايت کا سبب بن سکيں


--
Thori C Thakawat Pe Namaz Na Chor
                    Ae INSAAN.........
     Un Se Kuch Seekh Jinho Ne Jism Main
Khanjar Hote Hue B Aakhri SAJDA Na Chora......!!
      


--
To post to this group, send email to vuhelp_pk@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to vuhelp_pk+unsubscribe@googlegroups.com
 
 
Group Rules Vuhelp4u
1- Sharing of Video songs links, movies links, dramas links are not allowed in study group. Only Islamic and general information Video links allowed.
2- Phone no. sharing is not allowed in the group.
3- SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed and that member will be behaved strictly.
http://groups.google.com/group/vuhelp_pk?hl=en_US

No comments:

Post a Comment