Sunday, 3 March 2013

||| VuHelp4U ||| عقل مند قاضی


خلیفہ الحکم بن خلیفہ عبدالرحمن ثالث کو اپنا محل بنوانا تھا۔ اتفاق سے جو زمین پسند کی گئی اُس میں ایک غریب بیوہ کا جھونپڑا آتا تھا۔ اس بیوہ کو کہا گیا کہ یہ زمین قیمتاً دے دے۔ مگر اُس نے انکار کیا۔ خلیفہ نے زبردستی اُس زمین پر قبضہ کرکے محل بنوا لیا۔ اس بیوہ نے قاضی کی خدمت میں حاضر ہو کر اُس کی شکایت کی۔ قاضی نے اُسے تسلی دے کر کہا کہ تم اس وقت جائو میں کسی مناسب موقع پر تیرا انصاف کرنے کی کوشش کروں گا۔

خلیفہ الحکم جب پہلے پہل محل اور باغ ملاحظہ کرنے گیا تو اُسی وقت قاضی بھی وہاں خود ایک گدھا اور ایک خالی بوری لے کر گیا اور خلیفہ سے وہاں سے مٹی لینے کی اجازت چاہی۔ اجازت دے دی گئی۔ قاضی نے اُس بورے میں مٹی بھر کر عرض کی کہ مہربانی فرما کر اس بورے کے اُٹھانے میں اس کی مدد کی جائے۔ خلیفہ نے اسے ایک مذاق سمجھا اور بورے میں ہاتھ لگا کر اُٹھانے کی کوشش کی۔ چونکہ وزن زیادہ تھا خلیفہ سے ذرا بھی نہ اُٹھا۔ اُس وقت قاضی نے کہا ''اے خلیفہ! جب تو اتنا سا بوجھ اُٹھانے کے قابل نہیں تو قیامت کے دن جب ہم سب کا مالک انصاف کرنے کے لیے عرش پر جلوہ افراز ہوگا اور جس وقت وہ غریب بیوہ جس کی زمین تو نے بزور لے لی ہے اپنے پروردگار سے انصاف کی خواہاں ہوگی تو اس تمام زمین کے بوجھ کو کس طرح اُٹھا سکے گا؟'' خلیفہ اس تقریر سے بہت متاثر ہوا اورفوراً اس محل کو معہ تمام چیزوں کے اس بیوہ کو عطا کردیا۔
-- 

--
--
To post to this group, send email to vuhelp_pk@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to vuhelp_pk+unsubscribe@googlegroups.com
 
 
Group Rules Vuhelp4u
Sharing of Video songs links, movies links, dramas links are not allowed in study group. Only Islamic and general information Video links allowed.
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed and that member will be behaved strictly.
http://groups.google.com/group/vuhelp_pk?hl=en_US
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "vuhelp4u" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vuhelp_pk+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.
 
 

No comments:

Post a Comment