بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
اللھم صل علی سیدنا ومولانا وشفیعنا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم
ایک دفعہ ایک دیہاتی نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوکر کچھ پوچھنے کی اجازت طلب کی۔ آقائے کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے اجازت عطا ہونے پر اس نے کچھ سوال پوچھے ۔ لسانِ وما ینطق عن الھویٰ نے جو جوابات مرحمت فرمائے ان سے ہمیں عمر بھر کے لیے رہنمائی میسر آتی ہے۔ آئیے وہ سوال و جواب پڑھتے ہیں۔
سوال : امیر (غنی) بننا چاہتا ہوں ۔ کیا کروں ؟
جواب : قناعت اختیار کرو، امیر ہوجاؤ گے
سوال: میں بڑا عالم بننا چاہتا ہوں ؟
جواب : تقویٰ اختیار کرو۔
سوال: عزت والا بننا چاہتا ہوں ؟
جواب: مخلوق کے سامنے ہاتھ پھیلانا بند کردو ۔
سوال : اچھا آدمی بننا چاہتا ہوں ؟
جواب : لوگوں کو نفع پہنچانے والے بن جاؤ۔
سوال : عادل بننا چاہتا ہوں
جواب: جسے اپنے لیے اچھا سمجھتے ہو، وہی دوسروں کےلیے بھی پسند کرو۔
سوال : طاقتور بننا چاہتا ہوں ؟
جواب : اللہ تعالی پر توکل کرو۔
سوال : اللہ تعالی کے دربار میں خاص درجہ حاصل کرنا چاہتا ہوں؟
جواب : کثرت سے ذکر (یادِ الہی ) کرو۔
سوال: رزق میں کشائش چاہتا ہوں ؟
جواب : ہمیشہ باوضو رہو۔
سوال: دعاؤں کی قبولیت چاہتا ہوں ؟
جواب: حرام نہ کھاؤ۔
سوال: ایمان کی تکمیل (و کاملیت) چاہتا ہوں
جواب: اخلاق اچھے کر لو۔
سوال: روزقیامت گناہوں سے پاک ہوکر اللہ تعالی سے ملنا چاہتا ہوں؟
جواب: جنابت کے فوراً بعد غسل کیا کرو۔
سوال: گناہوں میں کمی چاہتا ہوں؟
جواب: کثرت سے استغفار کرو۔
سوال: قیامت کے روز "نور" میں اٹھنا چاہتا ہوں ؟
جواب: ظلم کرنا چھوڑدو۔
سوال: چاہتا ہوں کہ اللہ تعالی میری پردہ پوشی فرمائے؟
جواب: مخلوقِ خدا کی پردہ پوشی کیاکرو۔
سوال: رسوائی سے بچنا چاہتا ہوں ؟
جواب: زنا سے بچو ۔
سوال: اللہ تعالی اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا محبوب بن جاؤں؟
جواب: اللہ اور اسکے رسول کے محبوب کو اپنا محبوب بنا لو ۔
سوال: اللہ تعالی کا فرمانبردار بننا چاہتا ہوں؟
جواب: فرائض کا اہتمام کیا کرو۔
سوال: احسان کرنے والا بننا چاہتا ہوں ؟
جواب: اللہ تعالی کی بندگی یوں کرو گویا تم اسے یا وہ تمھیں دیکھ رہا ہے۔
سوال: کیا چیز گناہوں سے معافی دلاتی ہے ؟
جواب: آنسو۔۔۔ عاجزی۔۔۔ اور بیماری
سوال: کیا چیز دوزخ کی آگ کو ٹھنڈا کرتی ہے؟
جواب: دنیا کی مصیبتوں پر صبر
سوال: اللہ تعالی کے جلال کو کیا چیز ٹھنڈا کرتی ہے ؟
جواب: چپکے چپکے (بغیر ریاکاری کے) صدقہ اور صلہ رحمی (حسنِ سلوک)
سوال: اللہ تعالی کے جلال سے بچنا چاہتا ہوں ؟
جواب: لوگوں پر غصہ کرنا چھوڑ دو۔
سوال: سب سے بڑی برائی کیا ہے؟
جواب: برے اخلاق۔۔۔۔ اور بخل (کنجوسی۔ کسی نعمت کو آگے نہ پہنچانا)
سوال: سب سے بڑی اچھائی کیا ہے ؟
جواب: اچھے اخلاق۔۔۔ تواضع۔۔۔۔ اور صبر
(مسند امام احمد ۔ کنزالعمال)
اللہ تعالی اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاقِ حسنہ کے صدقے ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بخلق سید المرسلین النبی الرحمۃ اللعلمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
Phr Yaad-e-Khuda Se Ghafil Iss Duniya Ki Hawass Mein
Iss Mukhtasir Si Zindgi Ka Ik Aor Din Beet Gaya...!!!<<<<<<<<<< sAd pAncHi >>>>>>>>>>
--
To post to this group, send email to vuhelp_pk@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to vuhelp_pk+unsubscribe@googlegroups.com
Group Rules Vuhelp4u
1- Sharing of Video songs links, movies links, dramas links are not allowed in study group. Only Islamic and general information Video links allowed.
2- Phone no. sharing is not allowed in the group.
3- SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed and that member will be behaved strictly.
http://groups.google.com/group/vuhelp_pk?hl=en_US
No comments:
Post a Comment