Friday, 27 January 2012

||| VuHelp4U ||| اے خدائے عز و جل

 
       
 
 
 
ڈھل گیا دن زندگی کا، آگئی شامِ اجل، اے خدائے عز و جل
ہے سفر لمبا ، نہیں دامن میں کچھ نقد عمل، اے خدائے عزوجل

آدمی ہی آدمی کو کر رہا ہے اب ذلیل، اے میرے رب جلیل!۔
آدمیت کی حدوں سے جارہا ہے یہ نکل، اے خدائے عزوجل

ہوتے ہوتے زندگی ساری کی ساری کٹ گئی بے عمل آگہی
موت بڑھتی آرہی ہے لمحہ لمحہ، پل بہ پل، اے خدائے عزوجل

آدمی مختار بھی ہے، آدمی مجبور بھی، پاس بھی ہے دور بھی
دور اپنے آپ سے ہونے لگا ہے آج کل، اے خدائے عزوجل

دولتِ علم و یقیں سے مجھ کو مالا مال کر،مجھے خوش حال کر
بے یقینی کو مرے، ایمانِ کامل سے بدل، اے خدائے عزوجل

بند ہیں سوچوں کے دروازے، دریچے فکرکے، یا الٰہی کھول دے
ذہن ہے مفلوج، جذبات و احساسات شل، اے خدائے عزوجل

ہو سفر مکے کا، منزل ہو مدینہ آخری، آرزو ہے اِک یہی
جی دِیارِ ہند میں لگتا نہیں ہے آج کل، اے خدائے عزوجل

بھیج دے ایک بار ابابیلوں کا لشکر بھیج دے، اپنے کعبے کے لئے
ابرہہ والے ہیں پھر آمادۂ شر آج کل، اے خدائے عزوجل

میں نے پابندی ہمیشہ تیرے احکام کی کی ہے، اور دن رات کی
اور ہوتی بھی رہی کوتاہیٔ فکر و عمل، اے خدائے عزوجل

میری ہمت، میری قوت، جو بھی کچھ ہے، سب تیرا، کچھ نہیں اس میں میرا
تو نے دی ہے جو نقاہت، تو ہی دے گا مجھ کو بَل، اے خدائے عزوجل

کیا کرے تیری ثنا! ہے راہیؔ بے نقط و نوا، اس کی پھر اوقات کیا!۔
ہیں سدا محوِ ثنا ارض و سما، دشت و جبل، اے خدائے عزوجل



کون ہے جس نے آتشِ نمرود کو گلزار کیا

موسیٰ (علیہ السلام) کیلئے بحر میں راہ کو ہموار کیا


میرے رب کے کیا کہنے دیکھا کوئی ایسا نہ سنا

اس کے نام سے مٹ گے سب درد کیا آزار کیا





--
To post to this group, send email to vuhelp_pk@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to vuhelp_pk+unsubscribe@googlegroups.com
 
 
Group Rules Vuhelp4u
1- Sharing of Video songs links, movies links, dramas links are not allowed in study group. Only Islamic and general information Video links allowed.
2- Phone no. sharing is not allowed in the group.
3- SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed and that member will be behaved strictly.
http://groups.google.com/group/vuhelp_pk?hl=en_US

No comments:

Post a Comment