سچ سچ بتائیے گا کہ ایسا ہی ہو رہا ہے نا آج کل ؟؟ جہاں ماں باپ فخر سے بتاتے ہیں کہ ہمارا بیٹا یا بیٹی فلاں فلاں گانے پر زبردست ڈانس کرتا ہے ،
یہ قیامت کی نشانیاں تو ہیں ہی مگر آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ اولاد کو اپنے ہی ہاتھوں تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں ؟؟؟
نماز کی کتنی تاکید کرتے ہیں آپ اپنے بچوں کو ؟؟؟
دین کے بارے میں کتنا پتا ہے آپ کے بچوں کو؟؟؟ وہ تو شائد مولوی صاحب کا فرض ہے نا ؟؟؟
ذرا دیر کو سوچئے کہ اگر کل آپ کا بیٹا یا بیٹی جوان ہو کر کسی اصلی شیلا اور حقیقی منی کی محفلوں میں تھرکتے نظر آئیں تو برا مت مانئے گا یا پھر آج کی طرح اس وقت بھی آپ اسی طرح فخریہ انداز میں اپنے بچوں کے کارنامے بیان کریں گے ؟؟ "۔
اس وقت منی اور شیلا کے گانے ہماری اکثریت کے علامتی ٹائٹل سونگز ہیں۔ لوگ ان گانوں پر تھرکتے، ان طوائفوں کی عریانی سے آنکھیں سینکتے، شراب و سرور کے مناظر سے لطف اندوز ہوتے اور فحش کلام سے محظوظ ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔
لیکن جب اس ماحول میں تربیت پا کر ان کی بہنیں منی بنتیں ، بیٹیاں شیلا کی جوانی میں ڈھلتیں اور لڑکے آوارہ عورتوں کو آئڈیل بناتے ہیں تو یہی لوگ شور مچاتے ، روتے ، چلاتے ، ماحول کو بر ا کہتے اور مقدر کو کوستے دکھائی دیتے ہیں۔
تقریبا ہر گھر کی یہی کہانی ہے !!!
یہ بچے آنے والا کل ہیں، ہمارا مستقبل ہیں، انہیں اپنے ہی ہاتھوں تباہی و بربادی کے راستے پر نہ ڈالیں !
اسلئے میرے دوستو
کل کے پچھتاوے سے بہتر ہے کہ آپ اپنے بچوں کی دینی اور دنیاوی تعلیم و تربیت پر آج اور ابھی سے دھیان دیجئے
تا کہ کل وہ ایک اچھے اور کامیاب انسان بن کر آپ کا سر فخر سے اونچا کر سکیں ! —
--
--
To post to this group, send email to vuhelp_pk@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to vuhelp_pk+unsubscribe@googlegroups.com
Group Rules Vuhelp4u
Sharing of Video songs links, movies links, dramas links are not allowed in study group. Only Islamic and general information Video links allowed.
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed and that member will be behaved strictly.
http://groups.google.com/group/vuhelp_pk?hl=en_US
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "vuhelp4u" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vuhelp_pk+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.
No comments:
Post a Comment